اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان: ہرنائی کے قریب دھماکہ 1 شخص جاں بحق، 14 زخمی

بلوچستان: ہرنائی کے قریب دھماکہ 1 شخص جاں بحق، 14 زخمی۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی میں دھماکے پر رپورٹ طلب کر لی۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق نجی گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس دھماکےکی جگہ پہنچ گئیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی میں دھماکے پر رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہرنائی دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You