اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج۔

کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج۔

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کےاراکین سےحلف نہ لینے پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے اراکین سےحلف نہ لینے پرسینیٹ کے انتخابات ملتوی کرنےکے معاملے پر اعظم سواتی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے  پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کروانا غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کو سنے بغیر فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے جن کو سنا وہ ابھی منتخب ہوئے،حلف بھی نہیں لیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اعظم سواتی سینیٹ امیدوار ہیں ان کو نہیں سنا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینیٹ کا انتخابی عمل متاثر ہوگا اور سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کےاراکین سےحلف نہ لینے پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You