اہم خبریںخیبرپختون خواہ

فلسطینیوں کی نسل کشی انسانیت کیلئے شرمناک ہے۔عبدالسلام آفریدی

فلسطینیوں کی نسل کشی انسانیت کیلئے شرمناک ہے۔عبدالسلام آفریدی

فلسطین میں جاری قتل عام و نسل کشی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی انسانیت کیلئے شرمناک ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری قتل عام و نسل کشی کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر منظم آباد کاری اور قوانین کی خلاف ورزی کو رکوائے اور غصب شدہ فلسطینی زمین واپس دلوائی جائے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو ملبوں کے نیچے دبی ہوئی ہے اور ان کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطینی مسلمانوں کی قتل عام کیخلاف آواز اٹھانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کےقتل عام کی روکھ تھام کے حوالے سے بہترین اقدامات کرے تا کہ فلسطین میں جاری قتل عام و نسل کشی بند ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You