اہم خبریںخیبرپختون خواہ

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے۔بیرسٹر سیف

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے۔بیرسٹر سیف
 
بنی گالہ کا انتظام و انصرام خیبر پختون خواہ حکومت کے حوالے کیا جائے۔مشیر اطلاعات خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوگیا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں۔ بنی گالہ کا انتظام وانصرام خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ توشہ خانہ کے قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You