سوہاوہ

پنڈدادنخان کےمضافاتی علاقوں میں نگہبان رمضان پیکج کے مستحق غریب اور نادار افراد منہ تکتے رھے

پنڈدادنخان کےمضافاتی علاقوں میں نگہبان رمضان پیکج کے مستحق غریب اور نادار افراد منہ تکتے رھے

اور صاحب حیثیت گھرانے راشن لے اُڑے محکمہ صحت کی باکمال ہیلتھ ورکرز کو لسٹیں مرتب کرنے کے اختیارات کیا ملے تمام مستحق افراد کو نظر انداز کرتے ہوٸے اقربا ٕ پروری کی انتہا کردی ہر مستحق گھرانے کو اپنے تمام صاحب حیثیت تھے اور ہر گھر کے ایک دو فرد بیرون ملک سیٹل ہیں پنڈدادنخان کی یونین کونسل جلالپورشریف میں متعدد غربت کی ماری خواتین نے ہیلتھ ورکرز کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا دوسری جانب محکمہ مال کی زیر نگرانی راشن کے تقسیم کار عملے کی جانب سے بھی کمال کی تقسیم سامنے آٸی شناختی کارڈ سکینگ میں جو اہل قرار پاٸے انہیں بھی کہا گیا کہ آپ نا اہل ہیں اور اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا لوگوں کی جانب سے وزیر اعلی کمپلینٹ سَیّل سمیت متعدد حکام بالا کو تحریری درخواستیں بھیجے جانے بابت علم ھونے پر باکمال ہیلتھ ورکرز نے چند اُنہیں خواتین کے گھر رات کی تاریکی میں راشن پہنچایا جنہیں گزشتہ کٸی روز سے یہی کہا جاتا رہا کہ لسٹ میں آپ کا نام نہیں دوسری جانب یونین کونسل جلالپورشریف کے گاٶں چنڈھ، کھیڑ،نگیال اور وگھ میں بھی ایسے لوگوں کو راشن دیا گیا جو لاکھوں کا بینک بیلنس رکھتے ہیں لوگوں نے محکمہ مال کے ملازمین اور محکمہ ہیلتھ کے عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوٸے وزیر اعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ھے کہ اس انتہاٸی اہم معاملے کی اعلٰی سطح پر غیر جانبدارانہ انکواٸری عمل میں لاٸی جاٸے اور حقاٸق واضح ھو جانے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاواٸی عمل میں لاٸی جاٸے ۔

رپورٹ عمران حیدرببلی سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You