جہلم

جہلم : (ادریس چودھری)کیپٹن واحد محمود سپوت جہلم نے اپنے آبائی ضلع کا نام روشن کردیا کیپٹن واحد

جہلم : (ادریس چودھری)کیپٹن واحد محمود سپوت جہلم نے اپنے آبائی ضلع کا نام روشن کردیا کیپٹن واحد محمود جو اس وقت بحیثیت ایس ایس پی چکوال خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کا تعلق شہر دینہ سے ہے انہوں نے یہاں ہی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی کیپٹن واحد محمود بحیثیت ڈی پی او مختلف اضلاع میں شاندار خدمات سر انجام دے چکے ہیں ان کی خدمات کا ہمیشہ حکومت وقت نے اعتراف کیا ہے جب کیپٹن واحد محمود راولپنڈی میں تعینات تھے انہوں نے انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا تھا آپ کی بہادری اور بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو محکمہ پولیس اعتراف کر چکا ہے صدر پاکستان نے ان کی شاندار خدمات کے پیش نظر ان کو تمغہ شجاعت سے نوازا ہے اور گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں ایک پروقار تقریب میں گورنر پنجاب نے ان کو تمغہ شجاعت پہنایا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You