خیبرپختون خواہ

کے پی حکومت نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا۔افتخار مشوانی

کے پی حکومت نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا۔افتخار مشوانی

امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضرورت فراہم کی جائے گی۔رکن صوبائی اسمبلی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ عنقریب فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کیجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اشیا ئے ضرورت فراہم کی جائے گی، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو خوراک، رہائش، صاف پانی اور طبی سامان تک رسائی نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You