انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب۔

تقریب میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کیا، سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہا۔

نئی دہلی(نمائندہ ریحان انصاری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پروقار  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق پاکستان چانسلری میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور  سعد احمد وڑائچ  نے  پرچم کشائی کی۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق تقریب میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کیا، سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم کی ولولہ انگیز  قیادت کو سراہا۔پاکستانی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ مساوات اور  باہمی احترام  پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You