پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) ریٹ لسٹ مارکیٹ کمیٹی نے فراہم نہیں کی جرمانے تاجروں پر کیوں زبیر

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) ریٹ لسٹ مارکیٹ کمیٹی نے فراہم نہیں کی جرمانے تاجروں پر کیوں زبیر

تاجر ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تاجروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ھونے دیں گے صحافیوں سے گفتگو

ریٹ لسٹ نا ھونے پر انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں کو جرمانے دکاندار جرمانوں پر پھٹ پڑے دکاندار پہلے ھی کام نا ھونے کی وجہ سے مسلسل پریشان ہیں ان کا موقف ھے کہ اس مرتبہ مارکیٹ کمیٹی نے کی طرف سے ہمیں ریٹ لسٹ مہیا ھی نہیں کی گئی جن تاجروں کو لسٹ فراہم کی گئی ان دکانوں پر آویزاں ہیں لیکن جن کو ریٹ لسٹ فراہم ھی نہیں کی گئی ان پر جرمانے کیوں
ایک دکاندار کا کہنا ھے کہ ہم نے گزارش بھی کی کہ ہم زمہ دار لوگ ہیں ہمیں لسٹ فراہم ھی نہیں کی گئی یہ پچھلی ریٹ لسٹ بھی تو ہمارے پاس موجود ھے دیکھ لیں اب مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ریٹ لسٹ فراہم نا ھو تو ہمارا کیا قصور ؟
صدر انجمن تاجران چوہدری زبیر جمیل سے اس بارے میں موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نے ریٹ لسٹوں کے مطابق عوام کو اشیا کی فراہمی پر تعریف کی انہوں نے تجاوزات پر تحفظات کا اظہار کیا ھے جو ہم عید کے بعد دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے چوہدری زبیر جمیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر مارکیٹ کمیٹی نے چند تاجروں کو لسٹیں فراہم نہیں کی تو پھر جرمانے زیادتی ھے ہم اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں تاجروں پر کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا لیکن انتظامیہ کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You