اہم خبریںسندھ

سندھ حکومت رفعت مختار کی جگہ غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے۔ذرائع

سندھ حکومت رفعت مختار کی جگہ غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے۔ذرائع

سندھ حکومت نے دو ہفتے قبل آئی جی سندھ کیلئے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا تھا۔ذرائع

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ حکومت راجہ رفعت مختار کے بجائے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے۔آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیرکے  معاملے پر ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہفتے قبل آئی جی سندھ کے لیے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا تھا۔
غلام نبی میمن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیرپر وزیر اعلیٰ سندھ وفاق سے تشویش کا اظہارکر چکے ہیں۔اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اس وقت ابتر ہے، صورتحال بہتر کرنے کے لیے فوری انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، 20 مارچ ہو چکی لیکن وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کا تقرر نہیں کیا۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ غیرضروری تاخیر سے قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You