اہم خبریںبزنس

آئی اے ای اے وفد کے دورہ پاکستان کی خبریں بے بنیاد ہیں۔دفتر خارجہ

آئی اے ای اے وفد کے دورہ پاکستان کی خبریں بے بنیاد ہیں۔دفتر خارجہ

ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری دو ہزار تئیس میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ترجمان  نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں کسی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری دو ہزار تئیس میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کےحوالے سے تمام خبریں جعلی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You