خیبرپختون خواہ

سنی کونسل سے اتحاد ہماری غلطی تھی، خمیازہ بھگتنا پڑا۔شیر افضل مروت

سنی کونسل سے اتحاد ہماری غلطی تھی، خمیازہ بھگتنا پڑا۔شیر افضل مروت

بانی پی ٹی ائی عمران خان مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس ناخوش ہوئے۔رہنما پی ٹی ائی

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہماری غلطی تھی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس ، ناخوش ہوئے، بانی پی ٹی آئی  نے ہدایت کی ہے کہ  پشاور ہائیکورٹ کا  فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔شیر افضل مروت نے پارٹی کے غلط فیصلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دو فیصلے غلط ہوئے جس کی ہم بھاری قیمت اداکر رہے ہیں ، پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ  کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کیلئے کہا تاکہ بلے کا نشان ہاتھ سے جاتا ہے تو شیرانی صاحب کی پارٹی کی شکل میں متبادل ہو
شیر افضل مروت نے کہا کہ اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور مجھے ٹاسک دیا گیا ، ہم نے شیرانی صاحب سے کئی میٹنگ کیں ، ہم کچھ ٹی اورآرپرپہنچ گئے اور بلوچستان ،کے پی میں کچھ سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ پر بانی پی ٹی آئی تیار ہوگئے ،شیرانی صاحب کی پارٹی سے اتحاد کی بات ہونے کے بعد اچانک ان کا پتا کٹ گیا، اس کے بعد بلے باز سامنے آگیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی سطح پر اس کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے، اگر وہ غلط فیصلہ نہیں کیا جاتا تو پی ٹی آئی انتخابی نشان سے محروم نہیں ہوتی ، بے شک ہمیں بلے کا نشان نہیں ملتا لیکن ہم شیرانی صاحب کی پارٹی سے انتخابات لڑتے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ دوسری بڑی غلطی مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ شمولیت کا فیصلہ کر کے ہوئی، وحدت مسلمین کے ساتھ سمجھوتے کا مقصد ریزرو سیٹیں بچانا تھیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سے سمجھوتے پر ہمیں دھمکی آمیز میسیج آنے لگے ، تھریٹ کی وجہ سے ہم نے سنی اتحادکونسل میں شمولیت کا فیصلہ کیا،ان غلط فیصلوں کی وجہ سے ہم نے 80سے زائد سیٹیں کھو دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You