
جہلم پولیس کی موثر تفتیش، معزز عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج چودھری فیض الحسن نے قتل کے مقدمہ نمبر 387/23 بجرم 302 ت پ تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم کاشف جمیل عرف کاشی نے گزشتہ سال مقتولہ نورین نسیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اورٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی،
مجرم کاشف جمیل کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا،
سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان،



