بینیش عرفان کی پشاور بورڈ بازار میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

بینیش عرفان کی پشاور بورڈ بازار میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت۔
دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ رہنما پی ٹی ائی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما بینیش عرفان نے کہا پشاور بورڈ بازار میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی جنگ میں خیبر پختونخواہ پولیس اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے جب تک عوام متفق و متحد نہیں ہوگی تب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ناممکن ہے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما بینیش عرفان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں اور امن و امان کی بہتر صورتحال قائم کرنے میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشگرد ہیں جن کی شناخت ہو چکی ہے۔



