سندھ

کراچی : پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور بانی فراز الرحمان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ

کراچی : پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور بانی فراز الرحمان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں وضاحت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی وفاقی حکومت اس کی توثیق کرے۔انہوں نے کہا کہ کراچی  جسے منی پاکستان بھی  کہا جاتا ہے اس لئے  وفاقی حکومت کو کراچی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔فرازالرحمان نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اسی شہر سے اپنی معاشی بحالی کا آغاز کریں جہاں سے پاکستان کا سفر شروع ہوتا ہے۔لوکل گورنمنٹ اداروں کو فعال بنانے اور قومی ترقی میں ان کے کردار میں اضافہ کرنے کیلئے بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔فراز الرحمان نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ وقت گزرنے کے ساتھ انتہائی پیچیدہ ہو چکا ہے۔اس کا حل نہ تو فوری طور پر ممکن ہے اور نہ ہی یہ کسی ایک سیاسی پارٹی کے بس کی بات ہے۔اس کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ چند لوگ  وسائل پر قابض ہیں، این ایف سی ایوارڈ سے آنے والے پیسے نیچے نہیں منتقل ہوتے اس لئے کراچی اور دیگر شہروں کی ترقی کے لیے ’بااختیار‘ مقامی حکومتیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات کی وجہ سے  بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکا ر ہے، اس مایوسی کی اہم وجوہات مہنگائی، توانائی کی قیمتیں، ٹیکسز، دیوالیہ کے خطرات اور ملک کی سیاسی صورتحال ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You