معاملات اور عبادات

*”معاملات اور عبادات”*
مولوی حضرات ہر وقت عبادت کی تلقین کرتے ھیں مگر دین کی اصل روح اور مقصد حیات پر توجہ نہیں دیتے وہ ھے "معاملات”۔ آپ ﷺ نے 40 سال تک معاملات کی بہترین مثال بن کر دین الہٰی کا پیغام دیا تھا۔ جو معاملات درست نہیں رکھتے وہی دین میں نفاق فساد اور نقصان کا باعث بنتے ھیں۔ بہتر معاملات میں سچ و حق گوئی، عہد و پیماں، ایمانداری و دیانتداری شامل ھیں ذرا ٹٹولئے کہ ھم کس قدر پنج وقتہ اور تہجد گزار ھیں کیا ھم معاملات میں بھی اسی قدر ھیں کہ نہیں اگر نہیں تو ھم ریاکار اور منافق ھیں اللہ کو ھماری ایسی عبادات ہرگز قبول نہیں ھم خود پر بھی ظلم کررھے ھیں اور دوسروں پر بھی اس بابت سنجیدگی سے سوچئے گا ضرور اللہ ھمیں راہ مستقیم اور درست صحیح معاملات پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔۔۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی۔



