
کراچی: ائرپورٹ: 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد۔
یاد رہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ائرپورٹ سے ایک مسافر سے 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا گیا۔میڈیا کے مطابق کراچی ائرپورٹ سے ائرفورس سیکورٹی فورس کے عملے نے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ عمران گل نواز نامی مسافر بینکاک کی پرواز کا مسافر تھا، جس کے قبضے سے 250 گرام سے زیادہ سونا اور امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر، یوان، ریال کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، جسے اس نے اپنے بیگ میں چھپا کر رکھا ہوا تھا۔عملے نے شبہے کی بنیاد پر تلاشی لی تو بیگ میں چھپایا ہوا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔



