اہم خبریںسندھ

آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی کی ملاقات، حکومت سازی پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی کی ملاقات، حکومت سازی پر تبادلہ خیال۔

ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کی۔

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی ہے۔بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کی۔واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You