اہم خبریںسندھ

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا۔

شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلز  پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دے دیا۔شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔سیدہ نفیسہ شاہ حلقہ این اے 202 خیرپور سے کامیاب ہوئیں جب کہ شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ سے جیتیں۔نفیسہ شاہ نے سابق وزیراعلٰی سندھ سید غوث علی شاہ کو ہرایا جب کہ شازیہ عطا مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو شکست دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 297 سے آزاد امیدوار خضرحسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You