انٹرنیشنلاہم خبریں

روس نے یوکرین جنگ میں مزید افرادی قوت کو جھونکنے کیلئے نیا منصوبہ بنا لیا

روس نے یوکرین جنگ میں مزید افرادی قوت کو جھونکنے کیلئے نیا منصوبہ بنا لیا۔

پاکستانی نوجوان طلبہ کو بھی روس یوکرین جنگ میں استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں مزید افرادی قوت کو جھونکنے کے لیے نیا منصوبہ بنا لیا۔ پاکستانی نوجوان طلبہ کو  بھی روس یوکرین جنگ میں استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والی پرائیویٹ آرمی ویگنا گروپ نے بھرتیوں کا دائرہ بڑھا لیا۔ افریقہ اور جنوبی ایشیائی ممالک سے طلبہ کو اسکالرشپ کے نام پہ روس بلایا جانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔پاکستان سمیت دیگر ملکوں سے نوجوانوں کواسکالرشپ کے نام پر لایا جا رہا ہے، جہاں انکی مکمل ذہن سازی کی جائے گی اور مختلف نوکریوں کے لالچ میں بھرتی کیاجاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستانی جامعات کے طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ کے نام پر اپنی سرکاری یونیورسٹی میں داخلے دیئے گئے ہیں۔پاکستان اور اس جیسے ممالک میں جہاں پہلے ہی ملک چھوڑنے کا ماحول گرم ہے وہاں مفت اسکالر شپ بڑی کشش رکھتی ہے۔ان طلبہ کو سفارت خانے بلواکر روسی زبان کی ابتدائی نشستیں بھی کرائی جاتی ہیں۔جنگی ماہرین کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ 2 سال سے جاری ہے، اب اس جنگ میں اسلحہ اور افرادی قوت کے وسائل کے لیے نئے منصوبے بنائے گئے ہیں۔ روس کی اپنی صورتحال یہ ہے کہ روسی صدر مستقل آبادی میں کمی پر اپنی عوام کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ویگنر گروپ روس کی نجی فوج ہے جو بھاری تنخواہوں اور مراعات کے ساتھ روس کے جنگی مقاصد کی تکمیل کے لیے خفیہ بھرتیاں کرکے جنگی کارروائیاں کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You