اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پرویز خٹک نے پی ٹسی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا

پرویز خٹک نے پی ٹسی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بذریعہ جنرل سیکرٹری بھجوایا۔ انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ دونوں سے استعفیٰ دیا۔پرویز خٹک نے استعفے میں کہا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سےاستعفی دے رہا ہوں اور صحت کی وجوہات پر پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں ادا نہیں کرسکتا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You