انٹرنیشنلاہم خبریں

جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے شہریوں کی لاشیں جلانے کا اعلان

جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے شہریوں کی لاشیں جلانے کا اعلان۔

لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹوں کے بعد بغیر اجازت کے جلا دیا جائے گا۔وزرات اتحاد جنوبی کوریا

سیول(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنوبی کوریا  نے سا حلوں سے ٹکرانے والے شمالی کوریا کے شہریوں کی لاشیں جلانے کا اعلان کر دیا ہے جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام کے ساتھ رابطہ چینل بند  ہونے کی وجہ سے ساحلوں سے ملنے والی لاشوں کو شمالی کوریا کے حوالے کرنا ناممکن ہو گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا وزارتِ اتحاد نے کہا ہے کہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹوں کے بعد بغیر اجازت کے جلا دیا جائے گا، پیانگ یانگ انتظامیہ کے ساتھ رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ساحل پر آنے والی لاشوں کے لئے متعلقہ مرحلے پر عمل ممکن نہیں ہو سکا۔وزارت اتحاد نے کہا کہ شمالی کورین کنبوں کی شناخت کے لئے 2014 سے ڈی این اے ڈیٹا پلیٹ فورم تشکیل دیا گیا ہے،حالیہ لاشوں کے لئے اپریل۔ستمبر 2023 کو شمالی کوریا کو درخواستیں پیش کی گئی تھیں لیکن درخواستیں منظور نہیں کی گئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You