اہم خبریںپنجاب

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ میں ٹکٹ لینےکے مؤقف پر قائم ہوں۔شیخ رشید

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ میں ٹکٹ لینےکے مؤقف پر قائم ہوں۔شیخ رشید

تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دیکر ٹکٹ لینے کے مؤقف پرآج بھی قائم ہوں۔اڈیالا جیل میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔خیال رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 پنڈی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مدمقابل ن لیگ کے حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You