اہم خبریںپنجاب

حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، انکی قیادت میں ملک ترقی کریگا۔جہانگیر ترین

حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، انکی قیادت میں ملک ترقی کریگا۔جہانگیر ترین

ملک کی معیشت ہو گی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو ملکر ملک کی بہتری کیلئےکام کرنا ہے۔سربراہ آئی پی پی

ملتان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا، کوشش ہو گی مل کر معیشت کو چمکائیں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئےکام کرنا ہے، ہم پورے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا مجھے جو اللہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہت کر رہا ہوں،ملک کی معیشت ہو گی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللہ ہمیں کامیاب کرے تو 8 فروری کے بعد ملکی معیشت کو چمکائیں گے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتریں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You