معاون خصوصی ٹرانسپورٹ ظفر اللہ خان کا ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ کا دورہ

معاون خصوصی ٹرانسپورٹ ظفر اللہ خان کا ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ کا دورہ۔
اس موقع پر معاون خصوصی ٹرانسپورٹ ظفر اللہ خان نے خیبر پختون خواہ محتسب سیکرٹریٹ کا بھی دورہ کیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران معاون خصوصی ٹرانسپورٹ ظفراللہ خان عمرزئی نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ کے دورہ کے موقع پر خیبر پختونخوا محتسب کے سیکرٹریٹ کابھی دورہ کیا اور صوبائی کی چئیرپرسن رخشندہ ناز سے انکے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں چئیرپرسن نے نگران معاون خصوصی کو صوبائی محتسب کے قیام اور اغراض ومقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا کہ خواتین کی حقوق اور بالخصوص خواتین کو کام کرنے کی جگہ میں ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب سیکرٹریٹ نے صنفی مساوات اورانصاف تک رسائی کے شعبے میں مؤثر خدمات کی فراہمی کےلیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مضبوط راوبط قائم کئے ہیں اس موقع پر نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے صوبائی محتسب کے چئیرپرسن رخشندہ ناز کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کے مسائل اور حقوق دلانے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



