اہم خبریںجہلم

پنجاب گروپ آف کالجز جھلم کیمپس میں ٹیلنٹ ایوارڈ کا مقابلہ،پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل

"پنجاب گروپ آف کالجز جھلم کیمپس میں ٹیلنٹ ایوارڈ کا مقابلہ،پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر کی سربراہی میں ٹیچرز یونین ضلع جہلم کی خصوصی شرکت ۔

(ثاقب محمود)
پنجاب گروپ اف کالجز کے زیر اہتمام ضلع جہلم کے کیمپس میں اٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے مابین ایک صحت مند مقابلہ ہوا ،جس میں جہلم کے تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور مقابلے میں حصہ لیا

پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کہ وفد نے سینیئر نائب صدر پنجاب ملک محمد افضل میر کی زیر نگرانی خصوصی شرکت کی،وفد میں چیئرمین راولپنڈی ڈویژن رانا اشفاق حیدر ،چیئرمین ضلع جہلم چوہدری شبیر حسین ،ضلعی جنرل سیکرٹری منظور حسین نظامی اور ضلعی میڈیا سیکرٹری چوہدری افضال محمود شامل تھے

مقابلہ جات میں کل 350 طلبہ و طالبات نے شرکت کی ،پہلی 50 پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو نقدکیش انعامات کے علاوہ دیگر انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

پہلی پوزیشن پریزنٹیشن
کا نونٹ سکول کی
ہو نہا رطالبہ نے حاصل کی جس کو نقد 50 ہزار کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا ،دوسری پوزیشن اسلامیہ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی طالبہ نے حاصل کی جس کو نقدکیش 25 ہزار روپےاور دیگر انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ،تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کی طالبہ نے حاصل کی جس کو کیش انعام 10 ہزار روپے ،چوتھی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی ہونہار طالبہ نے حاصل کی جس کو پانچ ہزار کیش ہی انعام دیا گیا ،اور پانچویں پوزیشن گورنمنٹ گرلز اسلامیہ جھلم نے حاصل کی اور طالبہ کو پانچ ہزار روپیہ انعام دیا گیا ، اسی طرح پہلی 50 پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ،

نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں چوہدری وحید حیدر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب نے کہا کے مقابلہ کا حصہ بننے والے تمام طلباء غیر معمولی مہارت اور ذہانت کے علمبردار ہیں جو اس مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوئے ،ضلعی جنرل سیکرٹری منظور حسین نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے صحت مند مقابلے وقت کی اشد ضرورت ہے ،اس سے طلباء میں مثبت طریقے سے اگے بڑھنے اور معاشرے کا ر امد فرد بننے میں انہیں مدد ملتی ہے ،بلا شعبہ تعلیمی اداروں میں علم و صلاحیت کا خزانہ چھپا ہوا ہے جن کو ایسے مقابلہ جات سے ہی سامنے لایا جا سکتا ہے ،
پروگرام کے اخر پر پنجاب کالج کے پرنسپل عثمان حیات نے تمام مہمانوں کا اور پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کے عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا ۔

پریزنٹیشن کانونٹ جہلم سے طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ہونہار طالب علم نے نا صرف ٹاپ پوزیشن حاصل کی بلکہ فیس اسکالرشپ کے انعام50000 سے بھی نوازا گیا۔

اس کے بعد کی چار پوزیشنیں سرکاری سکولوں کے طلباء نے حاصل کیں، جنہیں 25,000 ,10,000 , 5,000، اور بالترتیب 5,000روپے کے فیس رعیت سے نوازا گیا۔یہ نتائج ہمیں دکھاتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں علم و صلاحیت کا بڑا خزانہ چھپا ہوا ہے ۔
تقریب کی کامیابی اساتذہ یونین کے افضل میر اور وحید حیدر وغیرہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You