اہم خبریںخیبرپختون خواہ

بنوں: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا، 2 افراد زخمی

بنوں: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا، 2 افراد زخمی۔

ملک شاہ محمد پی کے 101سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنوں میں سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملک شاہ محمد خان گھر پر موجود نہیں تھے، علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ملک شاہ محمد پی کے 101سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You