اہم خبریںبلوچستان

اسلام آباد والے ملک کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔آصف علی زرداری

اسلام آباد والے ملک کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔آصف علی زرداری

بلوچستان کی ترقی صرف جمہوری راستے پر چلتے ہوئے ممکن ہے۔حب میں جلسے سے خطاب

حب(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔حب میں جلسے سے خطاب میں کرتے  ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت بھی ملک میں بہترین جمہوریت نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ ہی بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  آپ اپنے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں، جمہوریت ہی بلوچستان کا حل ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔ آپ نے جو جماعتیں بنائیں اور جو بنانے جا رہے ہیں وہ پاکستان کے مسائل نہیں سمجھ سکتیں، وررنہ آزما کے دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی صرف جمہوری راستے پر چلتے ہوئے ممکن ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You