اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی

بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان غیر تصدیق شدہ اور علیحدگی پسند عناصرکے پروپیگنڈے پر انحصار کرتا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی۔بلوچستان حکومت نے عالمی ادارےکو خط میں رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے او راس حوالے سے وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان غیر تصدیق شدہ اور علیحدگی پسند عناصر کے پروپیگنڈے پر انحصار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر لاپتا افراد کے لواحقین کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، حکومت نے بلوچ  لانگ مارچ کو تمام سہولتیں فراہم کیں اور ان کی حفاظت کویقینی بنایا۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مایوس کن ہے جسے بلوچستان حکومت مسترد کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You