
غزہ میں لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 فوجی ہلاک۔اسرائیلی فوج
زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ سے چلنے والے دستی بم نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔فوجی ترجمان دانیال ہاگری
تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔قبل ازیں آئی ڈی ایف نے جنوبی غزہ میں حماس کے اس حملے کی 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، تاہم اب یہ تعداد برتھ کر 21 ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف نے جنوبی غزہ لڑائی میں ہلاک ہونے والے 10 اسرائیلی فوجی کے نام بتائے ہیں۔جن میں متان لازار، ایلکانہ یہودا سیفیز، حدد کپیلوک، یوو لیوی، یوول لوپیز، نکولس برجر، آرمری کور، رافیل الیاس موشیوف، سائڈرک گیرین، بارک ہیم بن ولید شامل ہیں۔ ان سب کی عمر جالیس سال کے اندد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی ترجمان دانیال ہاگری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ سے چلنے والے دستی بم (آر پی جی) نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔



