انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی فوج کی رفح میں گھر پر بمباری، ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی رفح میں گھر پر بمباری، ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید.

غزہ میں 22 لاکھ افراد قحط کے انتہائی خطرے سے دوچار ہیں۔اقوام متحدہ

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ رفح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو شہید کردیا۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے، 61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کا طویل ترین مواصلاتی بلیک آوٹ بھی پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ادھر حماس کے جنگجوں نے اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حماس کی جانب سے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور گاڑیوں پر حملے کیے گئے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی علاقے میں بھی راکٹ حملے کرکے عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد قحط کے انتہائی خطرے سے دوچار ہیں جس کے سبب اقوام متحدہ نے امداد کی فوری ترسیل بڑھانے پر زور دیا ہے۔ وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر میں بات چیت کررہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You