اہم خبریںکرائمز

ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج صاحبان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، وفاقی حکومت نے معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیکر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم، آئی بی، آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف حقائق اکٹھا کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی، جے آئی ٹی 14 روز میں وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی، جے آئی ٹی ملزموں کیخلاف چالان بھی عدالتوں میں پیش کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You