اہم خبریںسندھ

ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

ہم آپ کے لیے سوچتے ہیں، کام کرتے ہیں اور آپ کے لیے ہی قربانی دیتے ہیں، دیگر سیاستدان صرف اپنے لیے سوچتے ہیں۔چیئرمین پی پی

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، سازش کی جارہی تھی کہ ایک بار پھرون یونٹ قائم کیا جائے،ہم نے مل کے اس سازش کوناکام بنایا، امیرالمومنین بننےکی سازشوں کوبھی ناکام کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےان تمام قوتوں کا مقابلہ کیا جوعوام کے حق پرڈاکہ مارنا چاہتی تھیں۔چیئرمین پی پی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر فروری 8 کے الیکشن میں ایک بار پھر  ایک شخص کو ہم پر وزیراعظم  مسلط کیا جاتا ہے تو اس کا نقصان عوام اٹھائیں گے، آپ نے میری آواز اور نمائندہ بن کر گھر گھر پہنچنا ہے، میرا پیغام اور منشور پہنچانا ہے، پی پی کو کامیاب کرانا ہے تاکہ ایسی حکومت بنائیں جو عوام کی حکومت ہو، نہ کہ وہ پرانے سیاستدانوں کی پرانی سیاست کی حکومت ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آپ کے لیے سوچتے ہیں، کام کرتے ہیں اور آپ کے لیے ہی قربانی دیتے ہیں، دیگر سیاستدان صرف اپنے لیے سوچتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف سیاسی بحران ہے،افغانستان کےحالات کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں،کسی کوکوئی احساس اورفکر نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں،ان کواندازہ نہیں کہ اسلام آباد میں کیے گئے فیصلوں کا اثرکیا ہوتا ہے، ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان میں تاریخی مہنگائی، بےروزگاری اورغربت ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ معاشرے میں نفرت اورتقسیم کی سیاست چل رہی ہے،یہ گالم گلوچ کی سیاست سے شروع ہوتے ہوئے ذاتی دشمنی کی سیاست تک پہنچ چکے ہیں،دہشتگردی جو سر اٹھارہی ہے اسے کاٹ دیں گے، ملک کو آئینی اور سیاسی بحران سے نکالیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاست جماعت یا سیاستدان سے نہیں،ہمارا مقابلہ، غربت بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You