*دینہ میں سجا سیاسی میلہ۔*
*بلال اظہر کیانی اور راجہ اویس خالد کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح مہر ہاوس میں کیا گیا۔ ان شاءاللہ سوئی گیس جیسے دیرینہ مسئلے کو حل کرینگے بلال اظہر کیانی۔*
*دینہ(ملک ندیم عباس)*
*مسلم لیگ ن ہمارے خون میں شامل ہے ہم مہر محمد فیاض کے بہت ممنون ہیں آزاد امیدوار حلقہpp24 راجہ اویس خالد.*
*ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوۓ مسلم لیگ ن کی مکمل سپورٹ کرینگے اور شیر کو ہی سپورٹ کرینگے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض۔*
*تفصیلات کے مطابق دینہ مہر ہاوس میں امیدوارحلقہ’NA60 بلال اظہر کیانی اور آزاد امیدوار pp24 راجہ اویس خالد کے مشترکہ مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا چوہدری سہیل ظفر ۔سینئر ایڈووکیٹ راجہ شیراز اطہر کیانی ۔سینئر ایڈوکیٹ راجہ مبارک کیانی ۔میاں عاشق ۔راجہ ساجد نواز ۔چوہدری تصدق چوہدری تنویر چھگو۔غلام حسین کیانی ۔تحصیلدار منیر حسین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔پارٹی ترانے سونگ اور نعرے بازی سے پنڈال گونج اٹھا۔تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے حافظ محمد وسیم انور نے کیا اور مختلف سابق کونسلر حضرات نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر راجہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں 8فروری کو جیت کے فوراً بعد ہی 9فروری کو تحصیل دینہ کے لیے ترقیاتی کام شروع کردونگا صرف ایک بار مجھے موقع دیں میں ان شاءاللہ اپنےعوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا جبکہ راجہ اویس خالد نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمارے خون میں شامل ہے ہمارے بزرگ بھی ہمیشہ ن لیگ سے ہی وابستہ رہے ہیں اور اگر اللہ پاک نے چاہا تو اب ہم اس سیٹ کو جیت کر مسلم لیگ کے نام کرینگے اور اپنے حلقہ کے عوام کو ہر سہولت مہیا کرینگے ہم مہر محمد فیاض کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے ہماری مکمل حمایت کردی ہے جبکہ سابق ایم پی اے دینہ مہر محمد فیاض نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ الیکشن کے بعد سوئی گیس والا مسئلہ ضرور حل ہوجاۓ گا اور پارٹی کی
مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس دفعہ راجہ اویس خالد کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے ہم ان کی مکمل سپورٹ کرینگے اور آٹھ فروری کو شیر اور گھڑیال پر ہی مہر لگائیں ۔*



