کراچی (اسٹاف رپورٹ)چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کورنگی ٹاون میں click اور کورنگی

کراچی (اسٹاف رپورٹ)چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کورنگی ٹاون میں click اور کورنگی کراچی کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کے متعلق منعقد کیے گئے تعارفی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر مونسپل کمشنر کورنگی غلام فرید یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ، ٹی ایم سی کونسلرز ، ٹی ایم سی کے افسران اور بڑی تعداد میں اہلیانِ کورنگی نے شرکت کی اس موقع پرچیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاﺅن میں کلک کے تعاون سے 15 اسکیم طے ہوئی ہے جن میں سے 5 اسکیم فائنل ہوگئی ہے CLICK اور کورنگی ٹاﺅن مل کر ان اسکیم کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گے ہم کو کورنگی ٹاﺅن کی عوام کے درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں اور بہت جلد کورنگی کی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائیں گے کورنگی ٹاﺅن میں CLICK اور کورنگی ٹاﺅن ملکر ترقیاتی کام کرا رہے ہیں ان ترقیاتی کاموں کی حفاظت کرنا کورنگی ٹاﺅن کی عوام فرض بنتا ہے اجلاس میں اہلیانِ کورنگی ٹاون نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپنی رائے دی اور منصوبوں کو جلد شروع کرنے کی درخواست کی چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے click کے تعاون کے ساتھ جلد ترقیاتی کام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی۔



