پنجاب

سیاسی استحکام بحرانوں کے خاتمہ کا ذریعہ بنے گا۔لیاقت بلوچ

سیاسی استحکام بحرانوں کے خاتمہ کا ذریعہ بنے گا۔لیاقت بلوچ

قومی وجود کیلئے تباہی کے پی پی پی، مسلم لیگ اور پی ٹی ائی برابر کے ذمہ دار ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام بحرانوں کے خاتمہ کا ذریعہ بنے گا، عوام ترازو نشان کا ساتھ دیں۔تفصیلات کے مطابق آئین، جمہوریت اور انتخابات سے فرار 25 کروڑ عوام پر تباہی مسلط کرے گا۔زرائع کے مطابق لیاقت بلوچ نے این اے 128 اور این اے 123 میں انتخابی ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی طبقاتی نظامِ تعلیم کا خاتمہ کرے گی اور بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب تعلیم سب کے لئے ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائمری، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔نوجوانوں کو باعزت، باوقار زندگی اور روزگار کا نظام دیں گے، طلبہ کی جمہوری، قومی تربیت کے لئے طلبہ یونینز بحال کریں گے۔ پولیس نظام میں اصلاحات اور پولیس کو خوف، نفرت اور کرپشن سے آزاد کرکے تحفظ، اعتماد اور قانون کی عملدار بنائیں گے، نیب، ایف آئی اے، تفتیشی اداروں کی تنظیمِ نو کریں گے، انتقام اور سیاسی مداخلت کی بجائے حق اور قانون بالادست ہوگا۔زرائع کے مطابق غیرضروری اخراجات، مراعات کا خاتمہ ہوگا؛ سادگی، قناعت اور امانت و دیانت کا نظام لائیں گے، جماعتِ اسلامی وعظ و تلقین ہی نہیں عمل کے میدان میں بھی سرخرو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سِول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر آنے والے دِن میں خود اپنے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔ خرابیوں کا میدان وسیع کردیا ہے، حالات کنٹرول کرنا ممکن نہ ہوگا۔قومی وجود کے لیے تباہی کے پی پی پی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ حکمران طبقہ نے اپنی نااہلی، بدعنوانیوں اور بیڈ گورننس کے ذریعے اقتصادی حالات کو تباہ کیا، سود اور سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ طرزِ معیشت سے عام آدمی کا خون چوسا جارہا ہے۔8 فروری 2024 انتخابات ناگزیر ہیں، آئین، جمہوریت اور انتخابات سے فرار 25 کروڑ عوام پر تباہی مسلط کرے گا۔انتخابات ہوں اور غیر جانبدارانہ ہوں، اِسی سے سیاسی استحکام آئے گا اور سیاسی استحکام بحرانوں کے خاتمہ کا ذریعہ بنے گا، عوام ترازو نشان کا ساتھ دیں،اب حل صرف جماعتِ اسلامی ہے۔واضح رہے کہ کارنر میٹنگز میں احمد سلمان بلوچ، چوہدری محمد اعجاز، عرفان مغل، احمد رضا بٹ، وقاص بٹ اور رانا محمد آصف نے بھی خطاب کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You