سندھ

ھیلتھ منسٹر ڈاکٹر سعد خالد نے 8 جنوری سے شروع ہونے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ھیلتھ منسٹر ڈاکٹر سعد خالد نے 8 جنوری سے شروع ہونے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

کراچی(اسٹاف رپورٹ)
اربن ھیلتھ سینٹر لانڈھی میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائے، اور گفٹ ھیمپر دئیے۔
اربن ھیلتھ سینٹر پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر نے استقبال کیا۔
اس موقع پر ھیلتھ منسٹر ڈاکٹر سعد خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پھول جیسے بچوں کو لازمی پولیو کے دو قطرے پلائیں، تاکہ وہ ھمیشہ کی معذوری سے محفوظ رہیں۔
مزید انھوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی میں وائرس کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ بچے ایسے ہیں جو پولیو کے قطروں سے محروم رہ رہے ہیں، میں تمام والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ لازمی اپنے 5 سال سے کم بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔
اس موقع پر PEOC کوارڈینیٹر ارشاد سودھر، DHO ڈاکٹر تیرت داس، ڈاکٹر احمد علی شیخ، ڈاکٹر شمائلہ رسول، ڈاکٹر آصف علی زرداری، ڈاکٹر کلیم شیخ، ڈاکٹر باسط ، نبی بخش اور دیگر بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You