انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، حملوں میں مزید 180سے زائد افراد شہید

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، حملوں میں مزید 180سے زائد افراد شہید۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 21800 سے زائد فلسطینی شہید اور 56 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 180سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر 6فلسطینیوں کو شہید کر دیا، خان یونس اور دیر البلاح کے اطراف میں بھی حملے جاری ہیں، حملوں میں غزہ کی 70 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 319 افراد کو شہید کر دیا جبکہ 3800 سے زائد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رفاہ منتقل ہونے کی ہدایت کر دی، رفاہ بارڈر دنیا میں بے گھر افراد کی پر ہجوم جگہ بن گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صرف 9ہسپتال آپریشنل ہیں، باقی 17ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی یا حملوں سے کھنڈر بن گئے، فوری ابتدائی طبی امداد نہ ہونے سے زیادہ زخمی شہید ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 21800 سے زائد فلسطینی شہید اور 56 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریبا 23 لاکھ ہو چکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You