انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ:اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز، بمباری سے مزید 241 فلسطینی شہید، 382 زخمی

غزہ:اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز، بمباری سے مزید 241 فلسطینی شہید، 382 زخمی۔

اسرائیلی فوج قید فلسطینیوں کا بھی قتل عام کرنے لگی ہے 80 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کی گئیں۔فلسطینی وزرات صحت

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے تیز کر دیئے گئے۔تازہ حملوں میں مزید 241 فلسطینی شہید اور 382 زخمی ہو گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خان یونس، البوریج، نصیرت سمیت 100سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، توپوں کی مدد سے وسطی غزہ پر گولہ باری بھی کی گئی، تازہ حملوں میں 241 فلسطینیوں جام شہادت نوش کر گئے۔صیہونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا، خان یونس میں واقع ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا گیا، بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور اموات کا بھی خدشہ ہے، ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں ہزاروں بے گھر پناہ گزین ہیں۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج قید فلسطینیوں کا بھی قتل عام کرنے لگی ہے، 80 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کی گئیں، شہدا کی میتیں کو بغیر شناخت کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی افواج کے سربراہ ہرزئی حلیوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو کئی مہینے لگ سکتے ہیں، ہم نے حماس کی لیڈر شپ تک پہنچنا ہے، غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ضروری ہے لیکن آسان نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You