
معروف سیاسی شخصیت چوہدری زاہد اختر نے جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
چوہدری زاہد اختر نے جہلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور صرف جہلم کی عوام کی خدمت ہے 2013 کے الیکشن میں جب مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا تب بھی جہلم کی عوام نے میرے پے اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے 13000 ووٹ دیے اور پھر میں نے 5 سال جہلم کی عوام میں گزارے ہمارا مقصد صرف جہلم کی عوام کی خدمت ہے جہلم میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہونے والے ہیں میں عوامی شخص ہوں انشاءاللہ جہلم کی خدمت کروں گا
جہلم سے میاں زوہیب ساجد کی رپورٹ



