
راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پی پی 10 سے کاغذات نامزدگی جمح کروا دیے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بار کے مایہ ناز وکیل اور ممبر پنجاب بار کونسل راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پی پی 10 سے کاغذات نامزدگی جمح کروا دیے۔ راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے 2020 میں پنجاب بار کا الیکشن جیت کر ممبر پنجاب بار منتخب ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو وکلا اور قانون دانوں کی اشد ضرورت ہے منتخب ہو کر ائین پاکستان کے مطابق عوام کو بنیادی حقوق و مساوی وسائل کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ روٹی ،کپڑا اور مکان کی سیاست سے اگے نکل کر ہمیں عوام کو ائین پاکستان کے مطابق فراہم کردہ بنیادی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا




