اہم خبریںکرائمز

مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک۔

مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک۔

اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔پولیس

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی  اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیےگئے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شامل تفتیش اور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی  جس پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیے۔پولیس کا کہنا ہےکہ تمام ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے اور شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔پولیس کا کہنا ہےکہ جن ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You