امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی قاہرہ(مصر) کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی قاہرہ(مصر) کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر استقبال
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی قاہرہ (مصر) کے روحانی تربیتی دورہ کے بعدآج پاکستان واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اسلام آباد ڈویژن کے ذمہ داران جن میں محمد ارشد صاحب،امجد علی ملک،صدر تنظیم الاخوان پنجاب ڈویژن،جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن،اسلم عابد صاحب،جنید صاحب،محمد مصطفے،مانی بٹ اور امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان کے علاوہ صاحبزادہ ملک شدید اللہ اعوان اور صاحبزادہ ملک نجیب اللہ اعوان نے حضرت جی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن سلسلہ عالیہ کے صاحب مجاز اور تنظیم الاخوان کے صدرمیجر ریٹائرڈ غلام قادری جو کہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے حضرت جی مد ظلہ العالی ان کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے وہاں پر حضرت جی نے فاتحہ خوانی کی اور ان کی فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔



