سندھ

دعا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف پاکستان ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے کورنگی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

انسانیت کی خدمت ہمارہ عزم ہے محمد آصف شاہین

دعا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف پاکستان ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے کورنگی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیکڑوں مریض مستفید

فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق اور چیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کیا

(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہے تفصیل کے مطابق دعا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کورنگی ٹاؤن کاشان ہومیو کلینک میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ میڈیسن اور فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جس سے سیکڑوں افراد مستفید ہوئے فری میڈیکل کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق چیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ اور مرکزی صدر دعا انٹرنیشنل ہومین رائٹس آف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ میاں محمد آصف شاہین نے کیا کیمپ میں آئے ہوئے مہمانوں کو کاشان ہومیو کلینک اور ممبر میڈیکل کمیٹی دعا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر کاشف زاھد دعا انٹرنیشنل ہومین رائٹس آف پاکستان ویلفیر ٹرسٹ کے مرکزی انفارمیشن سکریٹری احمد انصاری اور آرگنائزر کراچی ڈویژن قیصر حبیب کی جانب سندھ کی ثقافت سندھی اجرک پھولوں کے گلدستوں کے تحفے پیش کیے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اس موقع پر دعا انٹرنیشنل ہومین رائٹس آف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی صدر میاں محمد آصف شاہین کا کہنا تھا انسانیت کی خدمت ہمارہ عزم ہے اور خدمت خلق کا درس ہمارہ دین اسلام دیتا ہے اس موقع پر چیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا خدمت خلق بڑی عبادت ہے ہماری ہر شخص کی کوشش ہونی چاہیں کہ جہاں بھی موقع ملے انسانیت خدمت بڑھ چڑھ کر کرے خدمت خلق ہم اپنے لیے اللہ تعالی کی طرف سے فرض سمجھتے ہیں مجھے کیمپ میں آکر اور یہاں خدمت انسانیت دیکھ کر بڑی خوشی محسوس ہوی دعا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ نیک کام کر رہی ہے ان کو جب اور جہاں میری ضرورت ہوں گی میں ہر طرح ان کیلے حاضر ہوں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق کا کہنا تھا مجھے یہاں آکر بڑی خوشی محسوس ہو رہی واقع ہی یہاں پر خدمت خلق ہو رہا اس مہنگائی کے دور میں کیمپ لگا کر لوگوں کا چیک اپ ان کو فری میڈسن اور فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے میں دعا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی صدر آصف شاہین ان کی پوری ٹیم اور ڈاکٹرز کو آج کے اس کامیاب فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جس طرح یہ لوگ محنت سے انسانیت کی خدمت کر رہے واقع ہی خراج تحسین کے مستحق ہیں دعا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی صدر آصف شاہین نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی خاص طور پر احمد انصاری ریحان علی سیفی ڈاکٹر کاشف زاھد اور دیگر جن جن کی وجہ سے آج یہ کامیاب فری میڈیکل کا انعقاد ہوا ان کا مزید کہنا تھا فری میڈیکل کیمپ ایک دن لیے جبکہ کاشان ہومیو کلینک پر دو دن مزید چیک اپ فری ہوگا علاقہ عوام اس سے مزید مستفید ہو سکتی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You