
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائیاںریڈ بک کا بدنامے زمانہ انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار۔ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کامران عامر خان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا انتھائی مطلوب ملزم بھی شامل۔گرفتار ملزمان میں عبدالمحبوب، محمد مصطفی اور محمد خان شامل۔ملزمان کو چکوال، لاہور اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔انتھائی مطلوب انسانی سمگلر محمد خان نے متعدد سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے۔
ملزم کے خلاف متعدد انکوائریاں اور مقدمات درج تھے۔ملزم عبدالمحبوب نے مختلف شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیائے۔جبکہ ملزم محمد مصطفی نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزمان نے بھاری رقوم بینک اکاونٹ اور نقد کی شکل میں وصول کیں۔ملزمان پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان اور سہولتکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔



