اہم خبریںسندھ

مرکزی مسلم لیگ کا کراچی بھر میں انتخابی جلسوں کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کا کراچی بھر میں انتخابی جلسوں کا اعلان۔

کرپٹ سیاستدانوں کاسیاسی انجام قریب آپہنچا۔اب عوام شعورکوووٹ دیں گے۔فیصل ندیم،احمدندیم اعوان

کراچی : (اسٹاف رپورٹ )
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےکراچی سمیت سندھ میں بھر پور انتخابی مہم شروع کرنے کا علان کردیا۔انتخابی مہم کے سلسلے میں شہر بھر میں جلسے کیے جائیں گے۔پہلاجلسہ 8دسمبر کو سہراب ٹاؤن میں ہوگا۔اس بات کا فیصلہ مرکزی مسلم لیگ کے تنظیمی اجلاس کے دوران کیا گیا ۔جس کی صدارت نائب صدرو امیدوار حلقہ NA235فیصل ندیم نے کی ۔اجلاس میں کراچی کے صدراحمدندیم اعوان،رہنماامجداسلام،انجینئر نعمان سمیت تمام ٹاؤن کے صدور نے شرکت کی ۔اس موقع پرفیصل ندیم کا کہناتھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بوسیدہ سیاسی نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔ سیاسی طاقتیں ہمارے فلاحی کردار سے خوف زدہ ہیں۔ عوام پستی کی طرف اور سیاسی اشرافیہ عروج کا سفر کر رہی ہے۔عوام کو مزید پستی میں گرنے نہیں دیں گے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہرمیدان میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر عوام کی ترجمانی کرے گی۔ ووٹ عوام کے مستقبل کا ضامن ہے ۔عوام کو اپنے کل کے مستقبل کےلیے آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔اور روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعورکو ووٹ دینا ہوگا۔کراچی کے صدر اورPS97کے امیدوار احمدندیم اعوان نے کہا کہ اب ملک اور قوم کےلیےخدمت گزار قیادت ناگزیر ہے۔عوام باشعورہوچکے ہیں وہ خدمت گزارلوگوں اور کرپٹ حکمرانوں کو جان چکے ہیں ۔عوام اس الیکشن میں ایسی جماعتوں کو مسترد کردے گی جو جھوٹ اور دھوکے کی سیاست کرتے ہیں۔اب عوام کے مسائل کے حل اور خدمت کی بنیاد پر ہی الیکشن میں کامیابی ممکن ہوگی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پاس باکردار قیادت اور کارکنان موجود ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عام عوام کو اسمبلیوں میں لے کر آئےگی۔ ہم پاکستان کی ساکھ بحال کریں گے۔ کراچی کے شہریوں کو اب سنجیدہ ہوکرشہرقائد کے بار ے سوچنا ہوگا۔ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے عام انتخابات میں کرسی کےنشان پر مہر لگا کر دیانتدار دار اور خدمت گزار قیادت کو منتخب کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You