
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا صاحب نے حال ہی میں پاس آؤٹ ہونے والی 49 خواتین کانسٹیبلز ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی۔
کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے خواتین پولیس کانسٹیبلز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ٹریفک پولیس کے محکمہ کا حصہ بن چکی ہیں محکمہ میں فرض شناسی اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے خواتین پولیس کانسٹیبلز کو مختلف برانچوں میں کام کرنے کی ذمہ داری دی اور خواہشمند لیڈی پولیس کانسٹیبلز کو موٹر سائیکل کی تربیت کے لیے ٹریننگ کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ موٹر سائیکل تربیت یافتہ ہونے پرخواتین پولیس کانسٹیبلز کو پر سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لیے خواتین پولیس کانسٹیبل مردوں کے شانہ بشانہ سڑکوں پر اپنے فرائض انجام دیں گی تاکہ کراچی شہر میں ٹریفک کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جا سکے۔



