تقریب ریٹائرمنٹ انسپیکٹر راجہ اختر

تقریب ریٹائرمنٹ انسپیکٹر راجہ اختر
تحریر : انسپیکٹرچوہدری شاہدگجر تحصیل دینہ ضلع جہلم
انسپیکٹر راجہ اختر صاحب جن کا تعلق صوبہ پنجاب سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے ہے آج محکمہ سندھ پولیس سے اپنی سروس خیر خیریت سے اختتام پذیر کر کے محکمہ پولیس سے رخصت ہوئے
جن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر جہلم کی تحصیل دینہ سےتعلق رکھنےوالےسندھ پولیس کےانسپیکٹر چوہدری شاہدگجر نے اپنے مختصر الفاظ میں راجہ اختر صاحب کی شخصیت اور سروس کے حوالے سے تحریر کیا
انسپیکٹر راجہ اختر صاحب محکمہ سے تو رخصت ہوئے لیکن ہزاروں لوگوں کے دلوں سے کبھی دوری اختیار نہیں کر سکتے کیونکہ وہ خاندانی روایات کے مطابق نہایت ہی اچھے اخلاق اور نفیس طبیعت کے مالک ہیں
راجہ اختر صاحب کو میں خاندانی ذرائع سے جانتا ہوں نہایت ہی مخلص وفادار اور دوستوں پر جان قربان کرنے والے قبیلے سے ان کا تعلق ہے
راجہ صاحب محبت کے وہ پیکر ہیں جو ہر موسم میں تر و تازہ توانا اور دوستوں کے ساتھ مخلصی کے ساتھ رہے ,راجہ اختر بھائی ہر حال میں خوش رہنے والے وہ زندہ دل انسان ہیں جو ہر دوست کی غمی خوشی میں صف اول میں شامل رہے
بے شک خوش اخلاقی انسان کے لیے ایک ایسا سرمایہ ہے جس سے ہماری دنیا حیثیت کا نمونہ بن سکتی ہے انسان کی زندگی سے آج خوش اخلاقی ختم ہو جائے تو انسان اور درندوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا
خوش اخلاق انسان ہمیشہ دوسروں کے ساتھ محبت اور انسانیت سے پیش آتا ہے
جس کا عکس ہم نے راجہ صاحب میں دیکھا ہمارا نہایت ہی مخلص اور ہمدرد دوست انسپیکٹر راجہ اختر اج اپنی سروس مکمل کر کے خیر و عافیت سے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہو چکے ہیں ایسے مخلص دوست کی دوستی بھی کسی سرمائے سے کم نہیں
ہماری دعا ہے اللہ تعالی راجہ اختر بھائی کو ہمیشہ خوش رکھے اور زندگی کے ہر اچھے اور نیک مقصد میں کامیاب کرے



