عنوان: حضرت جبرائیل امین ؑ کی آمد ۔۔۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: حضرت جبرائیل امین ؑ کی آمد ۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
فلسطین اور مجاہدین حماس و حزب اللہ کے وقتِ ایمانی اور اللہ سبحان تعالیٰ پر پختہ یقین اور رسولِ خدا ﷺ سے والہانہ محبت اور قرآن پاک سے لگاؤ اس وقت پوری دنیا اور خاص طور سے مسلم دنیا میں فسلطین اور خاص کر غزہ میں ملتا ھے یہی وجہ ھے کہ شوشل میڈیا ھو یا دنیا بھر کا میڈیا کہنے پر مجبور ھوگیا ھے کہ مظلوم فلسطینیوں کیساتھ رب ھے اور رب واحد نے فرشتوں کو سرزمین فلسطین پر مامور کردیا ھے، مجاہدین سمیت ہر فلسطینی شہری ہر وقت ہر لمحہ زبان پر تلاوت درود شریف اور تسبیح پڑھنے سے رکتے نہیں جامِ شہادت کے وقت بھی زبان سے کلمہ اور تکبیر جاری ھوتی ھیں۔ اسرائیل و امریکہ شیطانی و دجالی بھرپور انداز میں ٹوٹ پڑیں ھیں میرا ایمان بھی ھے اور یقین بھی کہ یہ دونوں انتہائی ناکامی و نامرادی شکست خوری اور نا تلافی بھاری مالی نقصان سے دوچار ھونگے اس موقع پر پاکستان سمیت عالم اسلام اسرائیل امریکہ اور انکے حامی ممالک کی اشیاء کا مکمل سختی سے بائیکاٹ کریں اور دیر تک جاری رکھیں کیونکہ ان کی روحیں انہیں کاروبار سے جڑی ھیں ان کی موت اور شکست اسی طرح ممکن ھوسکتی ھے اور اس کے ساتھ ساتھ میں تمام بڑے بڑے تاجروں سے بھی اپیل درخواست اور گزارش کرونگا کہ وہ بائیکاٹ کرتے ھوئے ان کے تمام کاروبار سے تعلق توڑ دیں خدا کی قسم اللہ اس عمل کا بدلہ بہترین عطا کریگا جس کا آپ کے گمان میں بھی نہیں ھوگا اللہ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ھے وہ کس طرح اپنے بندوں کو نقصان اور پریشانی میں مبتلا کرسکتا ھے، مجھ سمیت آپ سب روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنالیں کیونکہ دونوں جہاں کی کامیابی و کامرانی خوشحالی اور رب کی رضا اسی میں پنہاں ہے۔ ھمارے ایک دوست نے سورة بقرہ پڑھنے والے کا ایک سچا واقعہ بیان کیا وہ کہتے ھیں کہ پاک دامن لڑکیوں کو فریب سے حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ مدینہ منورہ کے مضافات میں ایک جامع مسجد کے خطیب کی ایک خوبصورت بیٹی تھی جوجامعہ میں پڑھتی تھی۔ ایک دن وہ جامعہ سے واپس گھر آئی گاڑی سے اترتے وقت ایک لڑکے نے اس کا چہرہ دیکھ لیا، لڑکی بہت حسینہ و جمیل تھی، لڑکے کو پسند آگئی اس نے پتہ کیا تو پتہ چلا کہ لڑکی خطیب صاحب کی بیٹی ھے۔ لڑکے نے اسی دن سے صف اول میں نماز پڑھنے کا اہتمام شروع کیا کردیا، اذان سنتے ہی وہ مسجد کے دروازے پر پہنچ جاتا، نماز تک تلاوت قرآن میں مشغول رہتا تھا، چھ سات مہینے تک وہ اسی معمولات کا پابند رہا۔ اسکے بعد اس نے والد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، والد نے کہا ٹھیک ہے دیکھ لینگے مناسب رشتہ اس نے کہا کہ لڑکی میں نے دیکھ لی ہے والد کے پوچھنے پر اس نے خطیب صاحب کی بیٹی کے بارے میں بتایا، اس نے کہا یہ تو بہت اچھی بات ہے امام صاحب سے ملتے ہیں عمائدین محلہ کیساتھ امام صاحب کے خدمت میں حاضر ہوئے امام نے لڑکے کے بارے میں پوچھا انہوں اسی لڑکے کے طرف اشارہ کیا۔ خطیب نے لڑکے کی دینداری کو دیکھ رشتہ لڑکی سے مشورہ کرنے اور رضامندی ظاہر کرنے پر قبول کیا، چنانچہ رشتہ طے ہوا چھ سات ماہ بعد شادی ہوئی شادی کے کچھ عرصہ بعد لڑکے نے نماز پڑھنے میں سستی شروع کی، ایک دوماہ بعد لڑکے نے ڈاڑھی کاٹ دی، گھر آنے پر لڑکی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا، اس نے کہا کہ یہ نمازیں تو میں تمہیں حاصل کرنے کیلئے پڑھ رہا تھا، اب مقصد حاصل ہوچکا ہے اب کیا ضرورت، لڑکی یہ سن کر بہت افسردہ خاطر ہوئی اور جاکر والد صاحب سے کہا کہ اس بے دین کیساتھ ایک دن نہیں رہنا چاہتی، یہ معاملہ محکمہ عدل تک پہنچ گیا۔ قاضی نے دونوں میں تفریق کا فیصلہ کیا لڑکا بہت پریشان ہوا اس نے بہت کوشش کیا لیکن لڑکی کو دوبارہ نہ پاسکا۔ لڑکے نے ایک جادو گر سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جادوگر نے بڑے رقم ادا کرنے کامطالبہ کیا لڑکے نے ساری رقم پیشگی ادا کردی، کچھ دن گزرنے کے بعد جادوگر نے مزید رقم کا مطالبہ کیا لڑکے نے فی الفور وہ بھی ادا کردی اور کہا کہ کام ہوجانا چاہئے رقم کا فکر نہ کرو۔ ایک ماہ کے بعد جادوگر نے لڑکے کو آگاہ کیا کہ آجاۇ اپنی رقم واپس لے جاۇ تمہارا کام کسی صورت میں ممکن نہیں ہوسکتا، جب وہ لڑکا جادوگر کے کمرے میں پہنچا تو جادوگر ایک بڑا چاقو ہاتھ میں لیا کھڑا تھا، لڑکے نےحیرت زدہ انداز میں پوچھا یہ کیا کر رہے ہو، جادوگر نے کہا مجھے قتل کردو ورنہ دو قتل کردیئےجائینگے، لڑکے نے کہا میں یہ نہیں کرسکتا لہٰذا میری رقم دے دو، اس جادوگر نے رقم دے دی، لڑکا رقم لیکر بھاگنے لگا، دریں اثناء شرطوں نے لڑکے کو پریشان حالت میں بھاگتے ہوئے دیکھ کر گرفتار کرلیا،
رقم ضبط کرلی، لڑکے کے توسط سے شرطے جادوگر تک پہنچ گئے۔ جادوگر نے پولیس کو کہا مار ڈالو میں مرنے والا ہوں، مجھے وہ نہیں چھوڑیں گے، شرطوں نے دونوں کو قاضی کے پاس پیش کردیا، قاضی کو جادوگر نے پوری کہانی سنائی کہ ھم استمداد بالشیاطین کے ذریعے جادو کا عمل کرتے ہیں اور کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن اس لڑکی پر جب میں نے یہ عمل کیا اور شیطانوں سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس گھر کے حفاظت پر فرشتے مامور تھے، پھر میں نے دوسرا عمل کیا تب بھی فرشتے مامور پر تھے لیکن پہلے سے تعداد میں زیادہ اسکے بعد میں نے رئیس الشیاطین سے مدد لینے کی کوشش کی اس بار جب وہ گھر کے پاس گئے
تو وہاں حضرت جبرائیل امین ؑ کی جھلک محسوس ہوئی، اس دن کے بعد سے اب مجھے وہ شیطانی گروہ مارنے پر تلے ہیں قاضی حیران ہوا۔ اس نے خطیب صاحب کو بلوایا، جب امام صاحب تشریف لائے تو قاضی نے پوچھا کہ آپ خطیب صاحب کیا عمل کرتے ہیں کہ فرشتے آپ کے گھر کی حفاظت پر مامور ہیں، خطیب صاحب نے پوچھا کیوں کیا ہوا کیونکہ انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ یہاں کیا چل رہا ہے۔ جب انہوں نے امام صاحب کو پورا واقعہ بیان کیا تو خطیب صاحب نے کہا کہ ہمارے گھر میں صبح روزانہ سورہ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے
اور جس گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے وہاں جنات اور شیاطین اثر انداز نہیں ہوتے۔ نیک خاندان کی حفاظت اللہ تعالیٰ ایسا انتظام کرتا ہے۔ دعا ھے اللہ من حیث القوم ھم سب کو قاریٔ قرآن بنادے آمین یا رب اللعالمین۔۔۔۔!!


