اہم خبریںجہلم

جہلم : چند یوم قبل جی ٹی روڈ پر لڑائی جھگڑے کے معاملہ میں مزید پیش رفت، مزید 03 ملزمان گرفتار

جہلم : چند یوم قبل جی ٹی روڈ پر لڑائی جھگڑے کے معاملہ میں مزید پیش رفت، مزید 03 ملزمان گرفتار،

ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ابھی تک کل 12 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں،

ملزمان سے واقع میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 01 عدد رائفل223 بور معہ روند، 02 عدد پسٹلز 30 بور معہ روند اور 01 عدد پسٹل 09 ایم ایم معہ روند برآمد کر لیے گئے ہیں،

واقعہ دونوں گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا تھا،

دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عنایت خان گروپ کے 6 ملزمان جبکہ بابا فیاض گروپ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا،

جبکہ دینہ پولیس نے مزید کاروائی کرتے ہوئے بابا فیاض گروپ کا 01 ملزم منور اقبال گرفتار اور عنایت خان گروپ کے 02 ملزمان منور حسین اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے،

واقعہ میں موجود دونوں بسیں پولیس کی تحویل میں ہیں،

مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش جاری ہے،

قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You